بیٹی سرینا کی پیدائش کے بعد والدہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی،علی انصاری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری کا کہنا ہے کہ بیٹی سرینا کی پیدائش کے بعد والد کی کمی محسوس ہوئی۔

علی انصاری آرجے، گلوکار اور اداکار ہیں، وہ ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں مرکزی کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

اداکار نے صبور علی سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی سرینا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک دوست نے بتایا تھا کہ جب آپ بچے کو پہلی بار پکڑتے ہیں تو یہ کتنا خاص ہوتا ہے اور جب سرینا میری گود میں آئی تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے، یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن والد کی کمی محسوس ہوئی جو سرینا اور صبور سے نہیں ملے تھے، وہ اب ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جب میں باپ بن گیا تو ان کی کمی محسوس کی، میں بھی والد جیسا باپ بننا چاہتا ہوں، وہ سمجھدار ہوگا اور بیٹی کی ہر قدم پر رہنمائی کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button