علی انصاری کو شوبز چھوڑنا پڑ جائے تو کیا کریں گے؟

کراچی(jano.pk)اداکار علی انصاری نے بتایا ہے کہ اگر انہیں شوبز چھوڑنا پڑ جائے تو کیا کاروبار کریں گے۔ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ اور ’اے دل‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار علی انصاری نے نجی ٹی وی کے شو میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
دوران شو ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر آپ کو شوبز چھوڑنا پڑجائے تو پھر کیا کریں گے؟
علی انصاری نے کہا کہ میں کاروبار کروں گا اس سے بڑھ کو کوئی چیز نہیں ہے، رئیل اسٹیٹ کا کام کروں گا اور اگر میرے پاس سرمایہ ہو تو کوئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم بناؤں گا، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آن لائن کچھ کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے شروع میں اردو کے اسکرپٹ پڑھنے میں دشواری ہوتی تھی پھر رومن میں لکھوا کر اسکرپٹ پڑھا کرتا تھا لیکن اب اردو پڑھنا سیکھ لی ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ کس قسم کے ڈراموں کو بلین میں ویوز ملتے ہیں، دانش تیمور کے ڈرامے بھی ہیں جو یوٹیوب پر بلین میں ویوز حاصل کررہے ہوتے ہیں۔
جواب میں علی انصاری نے کہا کہ لوگ محبت کی کہانی دیکھنا چاہتے ہیں، اچھی لو اسٹوری ہوگی تو لوگ اس سے جڑ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ کاموں سے گھر پہنچتے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے تو ٹی وی پر اچھی کہانی دیکھنے کو ملے۔



