علی امین گنڈا پور’’کبوتر باز‘‘بن گئے،سیاست سے دوری اختیار کرلی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سے پارٹی اجلاسوں اور جلسوں سے غیر حاضر ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطہ بھی محدود کر دیا ہے۔علی امین گنڈاپور اس وقت اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہیں، جہاں سے ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کبوتر بازی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button