جدہ:عالیہ بھٹ کو ریڈ سی فلم فیسٹیول میں گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا

جدہ (جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنی بہترین اداکاری،عالمی مقبولیت اور متاثرکن شخصیت سے سب کے دل جیت لیے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں عالیہ بھٹ کو گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی معروف اداکارہ ہند صابری کو بھی خصوصی اعزاز دیا گیا۔ دونوں اداکاراؤں کو گالا ڈنر میں شاندار طریقے سے سیلیبریٹ کیا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلموں کے ذریعے باہمت اور کم نمائندگی پانے والی خواتین کی کہانیاں دنیا تک پہنچانے کے مشن کو جاری رکھیں گی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اعزاز ان کے کیریئر کا اہم ترین سنگ میل ہے۔ جس پر وہ فیسٹیول کی انتظامیہ اور سعودی حکومت کی بھی شکر گزار ہیں۔

اداکارہ نے گفتگو کے دوران ماں بننے کے بعد اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی کھل کر زکر کیا۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ اب ان کی بیٹی فوٹوگرافرز کی عادی ہوچکی ہے اور جب بھی میں گھر سے نکلنے لگوں تو پوچھتی ہے کہ کہاں جا رہی ہیں اور کب واپس آئیں گی۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کے آنے کے بعد سے زندگی پہلے سے زیادہ خوبصورت، مصروف اور تجربات سے بھرپور ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button