علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، انسدادِ دہشت گردی عدالت کا کل پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ انہیں کل بروز بدھ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے دائر حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی، جس کے بعد عدالت نے حکمانہ جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

عدالتی حکم کے بعد راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹِ گرفتاری کی تعمیل کے لیے روانہ ہو گئی۔ ڈی ایس پی سید اظہر شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی۔

ذرائع کے مطابق کیس میں آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو عدالت میں پیش کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button