علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دیدی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم ججز کے اوپر بھی دباؤ ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی جب دباؤ ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائیں گے، ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں اپیل سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے، ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے، بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگ اور وہ اس کیلیے تیاری کررہے ہیں جس کا آپ کو جلد معلوم ہوجائے گا، اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے، جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔

مزید خبریں

Back to top button