عمران نے بتایا تھا وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں، عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے، علیمہ خان

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے بتایا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب ماربل فیکٹری ناکے  پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  جب تک سلمان صفدر باہر نہیں آئے ہمیں کچھ پتا نہیں تھا ملاقات ہوئی یا نہیں، سلمان صفدر نے بتایا بانی پی ٹی آئی ٹھیک ہیں، ہم نے بھی زیادہ نہیں پوچھا کیونکہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ دینی ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی نے اگست میں کہا تھا ان کی ایک آنکھ سے دھندلا نظر آرہا ہے، جیل ٹرائل کے دوران بھی ہم نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا تھا، انہوں  نےکہا تھا کہ اب وہ آنکھوں میں ڈراپ ڈال رہے ہیں اور عینک کا نمبر بھی تبدیل کیا ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی صحت کا مسئلہ ہو  تو  بہترین ڈاکٹر سے علاج کراتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا علاج اس بیماری کے ماہر ڈاکٹروں سے کرایا جائے، اس میں کیا مسئلہ ہے آپ بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کروانے دے  رہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں ماہر ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کی بیماری کی تشخیص اور علاج کریں۔

مزید خبریں

Back to top button