امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.0 ریکارڈ

الاسکا(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست الاسکا میں زلزلےکے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



