بدین میں الخدمت فاؤنڈیشن کا بڑا قدم: 14 مستحق افراد کو ایک لاکھ روپے فی کس بلا سود قرضے فراہم

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام . پی کے)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ اسلامک مائیکرو فنانس کے تحت ضلع بدین کے 14 بیروزگار اور مستحق افراد کو چھوٹا کاروبار شروع کرنے کےلیے ایک لاکھ روپے فی کس بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔ ایوان صحافت ہال بدین میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس ،ریجنل منیجر گلبدین ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن غلام رسول احمدانی اس موقع پر شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے نائب صدر سید محمد یونس نے بے روزگار اور مستحقین میں چیک تقسیم کیے تقریب میں الخدمت فاونڈیشن ریجنل و ضلعی عہدیدران سمیت سنئیر صحافی حضرات اور مختلف سیاسی سماجی علمی ادبی کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامک مائیکرو فنانس کا مقصد معاشی طور پر کمزور افراد کو خود کفالت کی راہ پر گامزن کرنا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنی زندگی بہتر بناسکیں۔ واضح رہے کہ الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کی جانب سے ملک بھر میں بےروزگاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں جس سے لاکھوں بے روزگار افراد استفادہ حاصل کرکے اپنا باعزت روزگار شروع کرچکے ہیں یاد رہے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قبل ایک سو سے زائد بے روزگار افراد ایک لاکھ روپے کا چیک تقسیم کرچکی ہے اس موقع پر عبداللطيف.ایاز لطیف محمد حنیف.محمد علی بلیدی دیگر عہدیدران نے شرکت کی مرتضیٰ میمن نمائندہ بدین



