سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کیا۔
یاد رہے کہ اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024ء کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا، اختر مینگل این اے 256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تقریباً ایک سال 5 ماہ تک سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کیا۔



