گلوکارہ عکاشہ کو’’غربت‘‘نے رُلادیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی گلوکارہ اورمیزبان کاشہ گل کو ماضی نے رُلادیا۔پوڈکاسٹ سے عکاشہ گل کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
عکاشہ گل کا کہنا تھا کہ میں نے غربت دیکھی ہے،ہم ایک بہت چھوٹے کچے گھر میں رہتے تھے جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا،اس گھر کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھی جو بار بار خراب ہو جاتی تھی،اس لیے ہمیں اسے بار بار دوبارہ بنانا یا مرمت کرنا پڑتی تھی،ہمارا صحن بھی کچا تھا کیونکہ میرے والد غریب آدمی تھے اور پکی تعمیر کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھ ابرسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا سا گھر بنا لیا ہے،غربت کے باوجود ہمارے گھر میں کبھی بھوک نہیں آئی،ہمیشہ کھانے پینے کی چیزیں، پھل اور دودھ موجود ہوتے تھے۔



