عائزہ خان پاکستان کی شاہ رخ خان ہے، رابعہ انعم

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اینکر پرسن رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا تاہم صارفین کا ماننا ہے کہ ماہرہ خان پاکستانی ایکٹنگ کوئین ہیں۔
رابعہ انعم آجکل نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ کر رہی ہیں اور اپنی میزبانی کے باعث خوب تعریف سمیٹ رہی ہیں۔
Rabia Anum praises Ayeza khan, says her personality, aura matchless. She is the SRK of Pakistan.#rasala #viralvideo #foryou #foryou #pakistanicelebrities pic.twitter.com/tGxZjf7u1r
— RASALA.PK (@rasalapk) March 14, 2026
رابعہ انعم خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں۔چند روز قبل رابعہ انعم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی میزبانی احمد رندھاوا کر رہے تھے۔ اس پوڈکاسٹ میں رابعہ انعم نے عائزہ خان کو پاکستان کا شاہ رخ خان قرار دیدیا۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار ہیں، ان کی شخصیت اور ان کا آورا مجھے غیر معمولی لگتا ہے۔



