عائزہ خان نے سرجری کرالی،’’مائیکل جیکسن‘‘بن گئیں

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)عائزہ خان سرجری کراکر’’مائیکل جیکسن‘‘بن گئیں ہیں۔معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے خوبصورتی میں اضافے کیلیے کاسمیٹک سرجری کروائی جس پر انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔عائزہ خان آجکل اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ یورپ میں سیر و تفریح کی غرض سے موجود ہیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے نوٹس کیا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔مداحوں نے خصوصاً بالوں کا انداز اور چہرے پر دیگر تبدیلیاں دیکھ کر سوالات کیے اور اندازا لگایا کہ اداکارہ نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے۔اس حوالے سے عائزہ خان نے اپنے مداحوں کو تجسس میں رکھا ہوا ہے اور کوئی جواب نہیں دیا۔تصاویر وائرل ہوئیں تو ایک صارف نے لکھا کہ عائزہ خان تو اب مائیکل جیکسن لگ رہی ہیں۔ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’آپ پہلے ہی خوبصورت ہیں تو پھر کیوں کاسمیٹک سرجری کروائی؟ایک اور صارف نے نوٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی ناک کو کیا ہوگیا۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یاد نہیں آپ کیسی تھیں مگر کچھ تبدیلی ضرور ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button