نیودہلی میں اے آئی سمٹ کے دوران بھارت اورامریکا تجارتی معاہدے کیخلاف شدیداحتجاج

نیودہلی (جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں جاری اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر کچھ افراد نے بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاملات پر فریم ورک معاہدے کے خلاف احتجاج کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آئی سمٹ کے ایک ہال میں لوگوں نے نعرے بازی کی آوازیں سنیں۔
جب لوگوں نے باہر جاکر دیکھا تو بنیان پہنے کچھ افراد کا گروپ وہاں موجود تھا۔
یوتھ کانگریس سے تعلق رکھنے والے یہ افراد نعرے بازی کر رہے تھے اور شرٹس کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے۔
مظاہرین حکومت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کا شروع سے یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کیے جانے والے نئے تجارتی فریم ورک میں کو مناسب مراعات حاصل نہیں ہوسکے۔
اے آئی کانفرنس کے موقع پر کم از کم 4 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔
بھارتی مرکزی وزیر بھوپندر یادو نے اس مظاہرہ کو کانگریس کی بے شرمی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس وقت جب بھارت عالمی ٹیکنالوجی پاور ہاؤس بننے کی کوشش کر رہا تھا، کانگریس ملکی شرمندگی کا باعث بن رہی ہے، یہ سیاسی اختلاف نہیں بلکہ بھارت کی عالمی تصویر خراب کرنے کی کوشش ہے’۔



