پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے30مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ایئرٹریفک کنٹرول نے 30 مسافر طیاروں کو وار زون میں داخل ہونے سے بچا لیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے خراب موسم کے باعث ایران کے وار زون ایئر اسپیس میں داخل ہونے کے قریب پہنچ چکے تھے، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی بروقت کارروائی سے بچ گئے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی ریجن کی بروقت مختلف ائیر لائنز کے طیاروں کی رہنمائی سے بڑے حادثے سے بچالیا۔ایران کے بارڈر کے انتہائی قریب بیشتر طیارے موسم کی خرابی کی زد میں آگئے تھے ایئر ٹریفک کنٹرولر کی پیشہ وارانہ مہارت اور حاضر دماغی سے طیاروں کو وار زون میں جانے سے بچایا گیا۔
اس سلسلے میں تہران ایئرٹریفک کنٹرول سے بارہا رابطوں کے باوجود جواب نہیں ملا، ذرایع نے بتایا کہ سعودیہ عرب، دبئی اور دیگر ممالک سے آنیوالی اور جانے والی پروازوں کو رہنمائی کرکے بڑے خطرے سے بچایا۔
ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن نے جہازوں کی رہنمائی کی اور خراب موسم میں انھیں نکلنے میں مدد فراہم کی پاکستان کے سیکٹر ویسٹ قلات سے پنجگور گوادر کی طرف آتا ہے اس روٹ پر موسم انتہائی خراب ہوگیا تھاجہاز وں کا کنٹرول آوٹ ہورہا تھا اور وہ جہاز ایرانی ایئراسپیس کی طرف بھٹک رہے تھے جو کہ انتہائی خطرناک تھا
وار زون ہونے کی وجہ سے ایرانی اسپیس بند تھی، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بہت مہارت کے ساتھ ان جہازوں کو وہاں سے بچایا، مشرق کی جانب جہاز موسم کی خرابی کے باعث نہیں جاپارہے تھے پائلٹ کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر رہے تھے کہ اس خراب موسم میں ہم نہیں جاسکتے۔



