لاہور سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز بعد بھی روانہ نہ ہو سکی، عمرہ زائرین نے احرام بھی اتار دئیے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز تین روز کے بعد بھی روانہ نہ ہو سکی۔
لاہور سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ بھی جاری کر دیے گئے۔ بورڈ ڈنگ کارڈ لیکر مسافر جہاز کے انتظار میں کھڑے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ تین روز سے کہتے ہیں آج جائے گی کل جائے گی۔
جہاز میں ذیادہ تر عمرہ زائرین بھی شامل ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے کہا کہ جہاز میں خرابی پیدا ہو گئی ہے انجنئیر ٹیکھ کر رہے ہیں، اب کہتے ہیں جہاز جدہ سے نہیں آیا۔ درجنوں عمرہ زائرین نے احرام بھی اتار دئیے ہیں۔
دوسری جانب ائیر سیال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز میں دوران پرواز خرابی پیدا ہوئی۔ خرابی دور کر کے جہاز کو روانہ کر دیا جائے گا جبکہ مسافروں کو ہوٹل بھجوا رہے ہیں۔



