مریم نواز کے موثر اقدامات کا نتیجہ، لاہور کا فضائی معیار 42 فیصد بہتر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلی مریم نواز شریف کے موثر اقدامات کے نتیجے میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں لاہور کی فضا 42 فی صد بہتر ہوئی۔ ڈیٹا کے تجزیہ سے نومبر کے 30 میں سے 23 دنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ائیر کوالٹی انڈیکس میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 453 ائیر کوالٹی انڈیکس تھا۔ ڈیٹا کے تجزیہ کے مطابق رواں سال 2025 کے نومبر میں ائیر کوالٹی انڈیکس 261 رہا۔ گزشتہ سال2024 کے نومبر میں فضائی آلودگی انتہا پر تھی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کی ڈیڑھ سال کی حکومت کے دوران ماحولیاتی بہتری کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ قانون سازی، قوانین پر موثر عمل درآمد، جدید مشینری، ماحولیاتی تحفظ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہر شعبے کو ماحول دوست بنانے کے جامع وژن پر عمل درآمد کا آغاز کیا۔ جنگلات کے تحفظ اور شجر کاری میں اضافے کے اقدامات نے بھی فضائی معیار بہتر بنانے میں حصہ ڈالا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال نومبر میں فضائی بہتری ہماری محنت اور عوام کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام اداروں کو شاباش دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی بہتری ابتدا ہے، ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے۔ الحَمْدُ ِلله جدید فارکاسٹنگ سسٹم موجود ہے،بذریعہ ٹیکنالوجی،مانیٹرنگ اور سرویلنس استعمال کی جارہی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ بھٹوں اورانڈسٹریل یونٹس کی انواٸرمینٹل کنٹرول سسٹمز کی کیوارکوڈڈ نگرانی جاری ہے۔ سپرسیڈرز نے بہترین کام کیا، پانچ ہزار سپرسیڈرز فیلڈ میں تھے جس کی وجہ سے فصلوں کی باقیات کو اگ لگانے کے واقعات میں ریکارڈ کمی واقع ہوٸی۔

مزید خبریں

Back to top button