فضائی آلودگی:بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر، لاہور دوسرے نمبر پر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) فضائی آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے جہاں ائیر کوالٹی 274 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور 228 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بدستور شدید سموگ کی زد میں ہے جبکہ لاہور آج بھی دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت سے آنے والی ہواؤں نے باغوں کے شہر لاہور میں  مستقل ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ شہر کا فضائی معیار مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں اے کیو آئی لیول 283 تک جا پہنچا، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔محکمہ جنگلات راوی روڈ پر آلودگی کی شرح 717 ریکارڈ کی گئی جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پر اے کیو آئی 555، علامہ اقبال ٹاؤن میں 445 اور ایف سی کالج کے اطراف 393 تک پہنچ گیا۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق اسموگ کی یہ سنگین صورتحال شہریوں میں سانس، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

دوسری جانب   بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے۔دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا، لاہور 228 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، لاہور میں لوئر مال پر 441، بیدیاں روڈ 324 اور رائیونڈ روڈ پر 310 ریکارڈ کیا گیا۔ملتان کی فضا انتہائی آلودہ رہی، اے کیو آئی 443 کو چھو گیا، سیالکوٹ میں 294، گوجرانوالہ میں 278، بہاولپور میں 217 ریکارڈ کیا گیا، پنجاب حکومت کے سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button