عیدالفطر پرفضائی سفر مہنگا،اندرون ملک رجحان کم،بیرون ملک واپسی میں اضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)عیدالفطر پرفضائی سفر مہنگا،اندرون ملک رجحان کم،بیرون ملک واپسی میں اضافہ ہوگیا۔مہنگے کرایوں کے باعث شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر کے رجحان میں کمی آئی ہے۔عیدالفطرپراندرون و بیرون ملک ہوائی سفر میں نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹکٹوں کی قیمتوں میں10سے20فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگے کرایوں کے باعث شہریوں کے اندرون ملک فضائی سفر کے رجحان میں کمی آئی ہے جبکہ پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں تقریباً40فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بیرون ملک سے پاکستان واپسی کا رجحان بڑھ گیا ہے،خاص طور پر سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود اور دیگر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی عیدکیلئے وطن واپس آ رہے ہیں۔
ملکی ایئرلائنز نے مشرق وسطی کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے تاکہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی عید پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے۔



