پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) مشرقِ وسطیٰ بحران اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔
مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کےباعث بھارتی معیشت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا عدم اعتماد بڑھ گیا، ایئرانڈیا کی شیئر ہولڈر سنگاپور ایئرلائنز کی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کا سالانہ خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکار ہے، گزشتہ چند ماہ میں ایئر انڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کر چکی، سرمایہ کاری میں شدید کمی آئی، بھارتی ایئرلائن ایئر انڈیا کے سالانہ منافع میں 57.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کے باعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کاسامنا ہے، یہ صرف ایک ائیرلائن کا نقصان نہیں، بلکہ بھارتی معیشت کے کھوکھلے پن اورائیرانڈیا کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



