جعلی اکاؤنٹس کا الٹا وار! عینا آصف کی اپنی ویڈیو ہی فلیگ ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس کے باعث ان کی اپنی ویڈیو ہی فلیگ ہو گئی۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف نے کہا کہ وہ انسٹاگرام کے علاوہ کوئی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو ایک بار ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تو وہ ویڈیو بین کر دی گئی۔

اداکارہ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ویڈیو کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ ان کے نام سے موجود ایک جعلی اکاؤنٹ پر وہی ویڈیو پہلے سے موجود تھی اور اس اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

عینا آصف نے کہا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسے تمام جعلی اکاؤنٹس کو دیکھتے ہی رپورٹ کریں گی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا ابھی شناختی کارڈ نہیں بنا تاہم 9 ماہ بعد شناختی کارڈ بن جائے گا۔

عمر اور اداکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے عینا آصف نے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ وہ بہت کم عمر ہیں اور ہیروئن کے کردار ادا کر رہی ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی زیادہ تر اداکاراؤں نے بھی کم عمری میں ہی کیریئر کا آغاز کیا، بس انہوں نے سب سے پہلے اداکاری شروع کر دی۔

مزید خبریں

Back to top button