اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر اور ذاتی زندگی سے متعلق لب کشائی کردی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عینا آصف نے اپنی عمر سے متعلق لب کشائی کردی۔

نجی ٹی وی  کے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں شاندار کردار نبھانے والی اداکارہ عینا آصف نے حالیہ انٹرویو میں عمر اور ذاتی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب جب میری عمر 17 سال ہوگئی ہے تو میں اپنی عمر کی لگتی ہوں لیکن پہلے مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں عمر سے زیادہ بڑی لگتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ بچپن میں جب میں اپنے ہم عمر لوگوں کے ساتھ بیٹھی ہوتی تھی تو ایسا لگتا تھا کہ اپنی عمر کی نہیں ہوں۔

عینا آصف نے کہا کہ 2011 سے انڈسٹری میں ہوں پھر بھی لوگ مجھے سنجیدگی سے نہیں لیتے، جو مایوس کن ہے میرا خیال ہے کہ مجھے اب بھی لوگوں کی نظر میں پختہ ہونے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ نے ہمیشہ کیریئر اور ذاتی زندتی میں بھرپور سپورٹ کیا ہے۔

اس سے قبل انٹرویو میں عینا آصف کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک پوسٹ میں میرا کارٹون کیریکٹر سے موازنہ کیا جارہا تھا وہ کارٹون بہت اچھا تھا لیکن بعد اندازہ ہوا کہ یہ میری بے عزتی کی جارہی ہے اور زیادہ تر کمنٹس میں سب مذاق اڑا رہے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ یہ نہیں دیکھتے میں بچی ہوں بس منفی تبصرے کرنے لگ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button