سندھ میں ایڈز کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)سندھ میں ایڈز کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے.

رواں سال میں صرف لاڑکانہ ڈویژن میں نئے مریضوں کی تعداد 18 فیصد بڑھ گئی ہے. عالمی یوم ایڈز کے موقع پر آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئی باغ جناح میں پریس کلب کے سامنے پہنچی. مرد و خواتین شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھاکر بچاؤ کے نعرے لگا رہے تھے. اس موقع پر سندھ خصوصا لاڑکانہ میں ایڈز کی بڑھتی ہوئی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، ماہرین کا بتانا تھا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے لاڑکانہ ڈویژن کے کیسز 18 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے آگے ہیں جو نظام صحت کی سنگین ناکامی کا واضح ثبوت ہے، بین الاقوامی ماہرین کے مطابق فنڈنگ میں کمی، ٹیسٹنگ و علاج تک محدود رسائی، سماجی رکاوٹیں، خواتین و بچوں میں بڑھتے کیسز اور حکومتی سطح پر ناکافی اقدامات ایڈز کنٹرول کے راستے میں سب سے بڑی دیواریں ثابت ہو رہی ہیں، UNAIDS کے صدر سلیم سولنگی نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں سال کے اختتام تک مضبوط اور غیر امتیازی اقدامات نہ کیے گئے تو ایڈز آئندہ برسوں میں تباہ کن سطح اختیار کرسکتا ہے، سیکرٹری جنرل اطہر علی سانگی کے مطابق سماجی ناانصافی اور صحت تک غیر مساوی رسائی ایڈز کنٹرول کی سب سے بڑی دشمن ہے جب تک یہ خلا ختم نہیں ہوگا مرض بڑھے گا، ماہرین کے مطابق اگر عالمی و قومی سطح پر فوری اور سخت حکمت عملی اپنائی جائے تو 2030 تک ایڈز کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ورنہ یہ بیماری سندھ کی آنے والی نسلوں کے لیے ایک خاموش لیکن سنگین خطرہ بن کر پھیلتی رہے گی.

مزید خبریں

Back to top button