شاہ رخ کی فلم نے پشپا2کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(جانو ڈاٹ پی کے)بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’کِنگ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا دی۔شاہ رخ خان ایک بار پھر اپنی نئی ایکشن فلم کِنگ کے ساتھ باکس آفس پر واپسی کررہے ہیں اور فلم کے ٹیزر نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے۔2 نومبر کو شاہ رخ خان کی سالگرہ کے دن ان کے مداحوں کو اس وقت ایک زبردست تحفہ ملا جب شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم کنگ کا ٹائٹل ٹیزر ریلیز کیا گیا۔کنگ کے ٹیزر میں شاہ رخ کو نئے انداز میں دیکھ کر فینز خوشی سے جھوم اٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگ کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر دھوم مچا دی۔صرف 24 گھنٹوں میں 28 ملین ویوز کے ساتھ فلم ‘کِنگ’ نے پُشپا 2 (27.67 ملین ویوز) کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید خبریں

Back to top button