احسن اقبال نے لائیو انٹرویو کے دوران پیش آنیوالے واقعہ کی حقیقت کھول دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ گھریلو نوعیت کا تھا، ان کو پتا نہیں تھا کہ میں ٹی وی پر براہ راست انٹرویو دے رہاہوں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھا کہ اس واقعے پر پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کو ملوث کرکے نہایت بھونڈے انداز میں کردار کشی کرنے کی کوشش کی، یہ قابل مذمت اور قابل افسوس بات ہے ۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا مقام بڑھ گیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی خیرسگالی میں اضافہ کیا، ہمارا سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ ہوا، یواےای کے صدر پہلی بار سرکاری دورے پرآئے،یہ بڑی ڈویلپمنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای صدر کے دورے کے مثبت اثرات آئیں گے، متحدہ عرب امارات کے صدر نے برسوں بعد دورہ کیا، محمد بن زید النہیان پہلی بار پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہےہیں، پاکستان اور یواےای کے تعلقات گہری دوستی میں تبدیل ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کی دفاعی صنعت کی دنیا معترف ہے، پاکستانی دفاعی صنعت کی عالمی منڈی میں مانگ ہے، ہم جے ایف 17 تھنڈر جہاز فروخت کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوایا ہے، مسلح افواج نے معرکہ حق جیتا،اب ہمیں معرکہ معیشت جیتنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2027تک ہمیں اصلاحات پر توجہ دینی ہے، 2032تک ہمارا ہائی گروتھ کا فریم ورک ہے، آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرواکنامک استحکام ہے، دورے کے بعد پاکستان اور یواےای کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، تمام شعبوں میں پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button