ڈرامہ چالباز کے اسٹارز احمد رندھاوا اور ایمان خان کی تصاویر وائرل،مداحوں کے تعریفی کمنٹس

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے اداکار احمد رندھاوا اور ایمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار احمد رندھاوا نے ’چالباز‘ کی ساتھی اداکارہ ایمان خان کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
تصاویر میں اداکار کو ایمان خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار کا نام روہان اور ایمان کا نام عنایا لکھا ساتھ میں ’چالباز‘ اور ’رونایا‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔
احمد رندھاوا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی ہیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں روہان جبکہ ایمان خان ان کی اہلیہ ’عنایا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کرداروں میں حماد شعیب اور زوہا توقیر شامل ہیں۔



