جب بیمار ہوا تو ایک اداکار کے علاوہ کسی نے مدد نہیں کی، آغا شیراز

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکار آغا شیراز نے کہا کہ بیمار ہوا تو ایک اداکار کے علاوہ کسی نے مدد نہیں کی۔
اداکار آغا شیراز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کے رویوں سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال میں زیر علاج تھا تو سب سے پہلی کال عمران عباس کی آئی تھی اور کہا کہ آغا جلدی سے اپنا اکاؤنٹ نمبر بھیجو، انہوں نے میری طبیعت کا نہیں پوچھا کہ کیا معاملہ ہے خیریت ہے بس اکاؤنٹ نمبر مانگا، میں نے پوچھا خیریت ہے تو وہ کہنے لگے دو بتا رہا ہوں ایک کنٹریکٹ آیا ہے اس کا ایڈوانس بھیجنا ہے۔
اداکار کے مطابق وہ کہنے لگے اسپتال میں ہے ضرورت پڑ جاتی ہے تو میرا ساتھی اداکار نہیں بھائی ہے۔
آغا شیراز نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے تو عمران کا ایک مسیج میں نے محفوظ رکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ مشکل وقت میں سب سے پہلے مجھ سے رابطہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اداکار نعمان حبیب اور فلم اسٹار سعود قاسمی نے بھی مدد کے لیے کال کی۔



