سینئر صحافی دوست محمد چانڈیو کو آغا خان اسپتال میں کینسر کی غلط تشخیص کیخلاف مقدمہ درج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ٹنڈو باگو کے سینئر صحافی دوست محمد چانڈیو کو آغا خان اسپتال کراچی کی جانب سے کینسر کی غلط تشخیص اور سنگین طبی غفلت کے خلاف کیس سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ فریقین کو طلب کر لیا گیا ہے کچھ عرصہ قبل ضلع بدین کے تعلقہ ٹنڈو باگو کے رہائشی سینئر صحافی دوست محمد چانڈیو کو دانتوں اور منہ میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد وہ آغا خان اسپتال کراچی پہنچے اور ڈاکٹروں سے معائنہ کروایا۔ مختلف ٹیسٹ رپورٹس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کینسر ہونے کی تشخیص بتاتے ہوئے آپریشن کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کراچی کی ایک نجی اسپتال سے علاج کروایا، جہاں کی رپورٹس میں کینسر کی تصدیق نہیں ہوئی بعد ازاں متاثرہ صحافی دوست محمد چانڈیو نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس معاملے پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی ڈائریکٹر کمپلینٹ ڈاکٹر فائزہ ارم بھٹو کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا، جس کے تحت کیس نمبر 448 میں آغا خان اسپتال کراچی اور سینئر صحافی دوست محمد چانڈیو کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے کراچی طلب کر لیا گیا ہے

واضح رہے کہ آغا خان اسپتال نے صحافی دوست محمد چانڈیو کو گلے میں کینسر کی تشخیص بتائی تھی، جس کے باعث کراچی کی ایک نجی اسپتال میں ان کا آپریشن بھی کیا گیا۔ تاہم اسپتال کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ صحافی کو کینسر نہیں ہے اور آغا خان اسپتال کی جانب سے دی گئی ابتدائی رپورٹ غلط تھی۔

مزید خبریں

Back to top button