پیر حسنین شاہ کاافطار ڈنرکا اہتمام،اہم شخصیات کی شرکت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)آستانہ لال شاہ میں واقع آستانہ لال شاہ کے جانشین پیر حسنین شاہ نے رمضان المبارک کے دوران ایک اہم افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس تقریب میں خواجہ شعیب الحسن سردار عمر فاروق لغاری نے کہا کے رمضان المبارک کا یہ مقدس مہینہ ہمیں تقویٰ، صبر، اور ایمان کی نئی روح سے منور کرتا ہے۔ آستانہ لال شاہ کی روحانی و دینی خدمات کو سراہتے ہیں۔ ہم غزہ کے مسلمانوں اور فلسطین کے حالات پر بہت دکھی ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔ آستانہ لال شاہ کی یہ رمضان کریم میں افطار ڈنر ایک اہم پیغام دیتی ہے کہ ہم سب مل کر امت مسلمہ کے مسائل حل کر سکتے ہیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کے لیے ہمیں اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ یہ مہینہ ہمیں معافی مانگنے، صلہ رحمی کرنے، اور غریبوں کی مدد کرنے کا موقع دیتا ہے۔ آج کے دور میں جبکہ فتنے اور آزمائشیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط رکھنا ہوگا اور ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا آ ستانہ لال شاہ کہ رمضان کریم کے اس افطار ڈنر پر ہمیں یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں دعا ہے کہ اللہ ہمیں رمضان المبارک کی برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو فتنوں سے محفوظ رکھے۔ آستانہ لال شاہ کی یہ رمضان کریم میں افطار ڈنر ایک اہم پیغام دیتی ہے کہ ہم سب مل کر امت مسلمہ کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہوگا نوجوان امیدوار ایم این اے جمال جٹ نے کہا یہ تقریب آستانہ لال شاہ کی محبت اور عقیدت کا مظہر ہے ہم جانشین پیر حسنین شاہ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہاں دعوت دی ان کا بڑا عرصہ سے تعلق آستانہ لال شاہ کےجانشین پیر حسنین شاہ صاحب کے ساتھ ہے آستانہ لال شاہ کی یہ افطار پارٹی ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں افطار پارٹی کے دوران آستانہ لال شاہ کے جانشین پیر حسنین شاہ نے غزہ کے مسلمانوں، فلسطین، اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کروائی۔ اس کے بعد پرتکلف عشائیہ دیا گیا تقریب کے اختتام پر آستانہ لال شاہ کے جانشین پیر حسنین شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور آستانہ لال شاہ کی روحانی و دینی خدمات کو مزید اگے بڑھانے کا عزم کیا

مزید خبریں

Back to top button