بلوچستان سے70ہزار افغانی بیدخل،گھر اور دکانیں مسمار کردی گئیں

کوئٹہ(جانو ڈاٹ پی کے)ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نےگردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نےکیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی  فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کےافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑےافغان مہاجرین کیمپ گردی جنگل کیمپ میں 70ہزار افغان مہاجرین رہائش پذیر تھے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کے مطابق 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ لجّے کیمپ خالی ہونے کے بعد وہاں موجود غیر قانونی ڈھانچوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button