افغانستان میں خواتین کے حقوق کیلئے ہونیوالے احتجاج پر سکیورٹی اہلکاروں کا کریک ڈاون، ایک شخص ہلاک

ہرات(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں خواتین کے حقوق کے لیے ہونے والے احتجاج پر افغان سکیورٹی اہلکاروں کے کریک ڈاون میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپوں میں متعدد مطاہرین زخمی ہوئےجبکہ افغان سکیورٹی اہلکاروں نے خواتین اور بچیوں سمیت درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
مظاہرین کی جانب سے خاتون کو حجاب کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لینے پر احتجاج کیا جارہا تھا۔
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے خواتین کو حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



