افغانستان میں شدید بارشیں اور سیلاب، 28 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،100سے زائد مکانات تباہ

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔

افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔

افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60  سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button