کابل میں طالبان مخالف نئی تنظیم ‘حبِ استقلال’ کا اعلانِ جنگ، افغانستان خانہ جنگی کے دہانے پر!

اسلام آباد/کابل (نیوز ڈیسک): افغانستان ایک بار پھر ہولناک خانہ جنگی کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے جہاں دارالحکومت کابل پر راکٹ حملوں کے بعد طالبان مخالف ایک نئی عسکری تنظیم ‘حبِ استقلال’ نے کھلم کھلا اعلانِ جنگ کر دیا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ریزسٹنس فرنٹ جیسے گروپس کا میدان میں آنا طالبان حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے اور سابق کمانڈر رشید دوستم کے متحرک ہونے کی اطلاعات نے بھی کابل میں مسلح بغاوت کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں روس اور چین نے بھی طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی سرپرستی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کی توثیق کی ہے، ۔ ان تمام تر سفارتی دباؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان نے افغان طالبان کی درجنوں چوکیاں تباہ کر دی ہیں، جہاں حالیہ جھڑپوں میں 30 سے 35 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں، ریاستِ پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک طالبان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی نہیں کرتے، پاکستان کی جانب سے کوئی ڈیل یا مذاکرات نہیں ہوں گے اور دہشت گردوں کی حمایت کا خمیازہ کابل کو خود بھگتنا پڑے گا۔
اس سنسنی خیز صورتحال پر معظم فخر کا مکمل اور تفصیلی تجزیہ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:




