افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور ننگر ہار میں جیٹ طیاروں کے حملے،دہشتگردوں کے ٹھاکانے مکمل تباہ

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کے صوبے پکتیکا اور ننگر ہار میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دھماکے ہوئے ہیں، دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل تباہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں سے دہشتگردوں کے ٹھکانے مکمل ملیا میٹ ہوگئے ہیں، افغان صوبے پکتیکا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں تباہ ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے نتیجے میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے، جیٹ طیاروں کی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

افغان میڈیا کا دھماکوں کی آواز کے بعد کہنا ہے کہ جیٹ طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے۔

تجزیہ نگار محمد مالک نے کہا کہ ترکیہ نے پاکستان کا ہاتھ روکا ہوا تھا کہ مذاکرات کی کوشش کرتے ہیں، افغان رجیم مذاکرات پر نہیں آرہی تھی اس لیے پاکستان نے فیصلہ کیا۔

محمد مالک نے کہا کہ جوانوں کی شہادت کے بعد فیصلہ کیا اسی زبان میں جواب دیں گے، آنے والے دنوں میں مزید ایکشن بھی ہوتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button