بدین: پولیس کا کریک ڈاؤن، غیر قانونی طور پر مقیم 5افغان شہری گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی، 5 افغان شہری گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ہدایات پر ٹنڈو غلام علی پولیس کے ایس ایچ او ایاز علی بھٹی اور ایس ایچ او راجو خانانی عبدالستار گنڀیر نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹنڈو غلام علی اور غلام شاہ میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں جان باز، اسلم خان، جمعرات خان، حسین اور شہزاد شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ افراد کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں تھے، جس کے باعث ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button