’’طالبان لیگ‘‘متعارف،افغان کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان

دبئی(جانو ڈاٹ پی کے)’’طالبان لیگ‘‘متعارف،افغان کرکٹ بورڈ کا بڑا اعلان۔افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ افغانستان پریمیئر لیگ کا اعلان کر دیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے افغانستان پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی، جن میں افغانستان کے نمایاں قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔
اے سی بی کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے دبئی میں ہفتے کے روز لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ ہمارے کرکٹ سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، نئی نسل کو متاثر کرے گی اور افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔



