چاہ بہارمیں اسرائیلی بمباری،پاکستان نے فضائیہ کو الرٹ کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی نے باقاعدہ جنگ کی صورت اختیار کر لی ہے، جہاں پاک فوج نے سرحد پار بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کی 31 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ کابل، قندھار اور جلال آباد میں پاک فضائیہ کی ایئر سٹرائیکس کے نتیجے میں اب تک 415 افغان طالبان اہلکاروں کی ہلاکت اور 580 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ دشمن کے 185 ٹینک اور بھاری جنگی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان ریجیم اب عالمی سطح پر التجا کر رہی ہے کہ پاکستان کو روکا جائے، لیکن پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردوں کے مراکز کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشن نہیں رکے گا۔
ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے چابہار میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے بعد صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی فضائیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کا کوئی میزائل یا طیارہ غلطی سے بھی پاکستانی حدود میں گرا تو اس کا انجام دنیا دیکھے گی۔ اسی دوران پاکستان کے بڑے میڈیا چینلز پر اسرائیلی اور بھارتی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملے بھی کیے گئے، جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستانی ہیکرز نے اسرائیلی ٹی وی سکرینوں پر پاکستان، فلسطین اور ایران کے جھنڈے لہرا دیے۔ ملک کے اندرونی حالات پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے جہاں سکردو میں کرفیو نافذ کر کے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ سرحدوں پر جاری اس گھمسان کی جنگ، افغان چیک پوسٹوں پر قبضے اور اسرائیلی طیاروں کی مہم جوئی کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھئے




