ہانیہ عامر نے20لاکھ کیوں مانگے؟عدنان فیصل بے نقاب

ہانیہ عامر نے مجھ سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، عدنان فیصل کا دعویٰ

 

لاہور(جانوڈات پی کے)پاکستانی اداکار وڈیجیٹل کونٹینٹ کریئٹر معراج حق نے اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے پوڈ کاسٹ کے لیے 20 لاکھ مانگنے کا دعویٰ کرنے والے میزبان عدنان فیصل کو بے نقاب کردیا۔ عدنان فیصل نے الزام لگایا گیا کہ ہانیہ عامر نے اس شو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔عدنان فیصل نے اس بات کا انکشاف ٹی وی پرکیاتھا اور حال ہی میں انہوں نے فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک بار پھر اس معاملے پر بات کی۔عدنان فیصل نے دوبارہ دعویٰ کیا کہ ہانیہ عامر نے واقعی پوڈکاسٹ کیلئے20لاکھ روپے مانگے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک700انٹرویوز کر چکے ہیں اور انہوں نے کسی کو بھی ادائیگی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے فیصل قریشی جیسے بڑے نام کو بھی ادائیگی نہیں کی تو وہ ہانیہ عامر کو کیوں پیسے دیں گے۔معراج حق نے بتایا کہ عدنان کی ٹیم نے انہیں پوڈکاسٹ کے لیے پیغام بھیجا تھا اور ان سے کہا گیا کہ وہ شو میں آنے کے لیے خود 2 لاکھ 85 ہزار روپے ادا کریں کیونکہ اس کے بدلے انہیں پروموشن ملے گی۔جس پرمعراج نے جواب دیا کہ وہ انٹرویوز دینے کے لیے پیسے ادا نہیں کرتے۔معراج حق کے بیان کے بعد کئی دیگر کانٹینٹ کریئیٹرز نے بھی بتایا کہ انہیں بھی اسی طرح کی پیشکش کی گئی تھی۔زینت عرفان نے کہا ’مجھے بھی ان کی طرف سے پیغام آیا تھا، اور یہ بہت مشکوک لگتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button