عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل،برطانیہ میں شامت آگئی

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجا پر پابندی عائد کی گئی۔نوٹیفکیشن حکومت پاکستان نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث یوٹیوبرعادل فاروق راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جبکہ وزارت داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔عادل فاروق راجا پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے،عادل فاروق راجا پر پابندی کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے پر کارروائی کی گئی،انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ڈبل ای کے تحت کارروائی کی گئی۔



