عمران خان سے ملاقات کیلئے سہیل آفریدی سمیت6پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال،ملاقات کا امکان کم ہے،جیل ذرائع

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے تحریک انصاف نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی ہے لہذا ملاقات کا امکان کم ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا نام شامل ہے جو دیگر رہنماؤں کے ساتھ آج پھر ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔

دوسری جانب فہرست میں ارشد ایوب، ریاض خان اور عاصم خان، مرزا آفریدی اور اعجاز خان کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ملاقات کے دن پر بھی سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button