عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات دن ،ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق انتظار حسین پنجوتھہ، وکیل فیصل ملک، اویس یونس اور وکیل تابش فاروق بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
پارٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملاقاتیوں کی فہرست باضابطہ طور پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کے اہلِ خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔



