اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی


راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت، خیریت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔