اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کاون ڈش کی خلاف ورزی پر ایکشن

وزیر آباد(جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا سخت ایکشن ،بار بار ون ڈش کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر واقع معروف مارکی کے مالک کے خلاف مقدمہ درج ،نواحی علاقہ ہردو ورپال میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کیے جانے والے میرج ہال کے مالکان کی جانب سے میرج ہال کو ازخود ڈی سیل کرنے پر مقدمہ درج۔جبکہ نواحی علاقہ علی نگر میں گیس سلنڈر ڈی کینٹینگ میں ملوث دوکان کو سیل کر دیا ۔اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے دو روز قبل جی ٹی روڈ پر واقع معروف مارکی ایڈن گارڈن کو 10 لاکھ روپے مالیت کا جرمانہ کیا لیکن مارکی انتظامیہ نے اپنی روش نہ بدلی اور اگلے ہی روز دوبارہ ون ڈش کی خلاف ورزی کر دی جس پر مارکی مالک محمد یونس کے خلاف پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔وزیرآباد کے نواحی علاقہ ہردو ورپال میں واقع سلطان میرج ہال کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا لیکن بغیر کسی اجازت نامہ کے میرج ہال کو ڈی سیل کرنے پر مینجر قیصر رضا اور عبدالجبار کے خلاف پنجاب میرج فنکشن ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ علی پور چٹھہ احمد نگر روڈ پر واقع موضع علی نگر کے قریب اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نے مقامی گیس شاپ پر غیر قانونی طور پر سلنڈر ری کینٹنگ میں ملوث دوکان کو سیل کر دیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے واضح احکامات ہیں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کسی صورت بھی رعایت نہیں دیں گے اور کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہیں لائیں گے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد ہوں یا ماحول کے لیے ضرر کا سبب بننے والے افراد کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہو سکتی ۔

مزید خبریں

Back to top button