بھارت: دوست کیجانب سے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران نوجوان غلطی سےخود کو سینے میں گولی مار بیٹھا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک آدمی کو لوڈڈ پستول سے غلطی سے گولی لگ گئی جب کہ اس کے ہمراہ موجود دوست اُس وقت اس کی ویڈیو بنارہا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پون نے مبینہ طور پر خود کو سینے میں غلطی سے گولی مار لی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جاتا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کس طرح پون پستول لوڈ کررہا ہے اور کیمرے کے پیچھے موجود اس کا دوست اسے ہدایات دے رہا ہے۔
کیمرے کے پیچھے موجود شخص کو یہ کہتے بھی سنا گیا کہ ‘چلا مت دینا بھائی’۔
حکام کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والا پستول ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا تھا اور لائسنس یافتہ تھا۔
دوسری جانب دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔



