میرپورخاص: گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونیوالی لڑکی کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے)پولیس نے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو عدالت پیش کر دیا، عدالت نے ملزم کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے تفصیلات کے مطابق چار روز قبل میرپورخاص کے علاقے گلشن کالونی میں گھر میں بھائی عادل ملک کے ہاتھوں اتفاقی گولی لگنے سے 18 سالہ صائمہ جاں بحق ہو گئی تھی جس کا مقدمہ سیٹلائیٹ ٹاون پولیس اسٹیشن میں ملزم عادل ملک کے خلاف سرکار کی مدعیت میں درج کر کے ملزم کو سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔



