اوکاڑہ :لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،2زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )حادثہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نےنعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو حویلی لکھا منتقل کر دیا گیا،
زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا، جانبحق ہونے والے کی شناخت شاہد ولد محمد علی (عمر تقریباً 35 سال) سکنہ کلی پیر ولی کے نام سے ہوئی،زخمیوں کی شناخت طیب ولد محمد اسماعیل (عمر تقریباً 32 سال) اور محمد یاسین ولد محمد عزیز (عمر تقریباً 40 سال) ساکنان کلی پیر ولی کے نام سے ہوئی۔



