ٹھٹھہ کے دو مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق،5افراد زخمی

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانو ڈاٹ پی کے)جھرک کے قریب حادثے میں ایک شخص اجو موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ 5افراد ندیم ۔جمشید ۔دانش صفدر اور دیگر شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو 1122 ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔
جبکہ جنگ شاہی کے قریب رن پٹھانی ریلوے اسٹیشن کے قریب بہاالدین زکریا ایکسپریس ٹرین سے ایک شخص گر کر جانبحق ہوگئے جسکی لاش قریبی اسپتال منتقل کی گئی جہاں جانبحق ہونے والے کی شناخت پاک آرمی کے سجاد حسین ولد لطیف حسین کے نام سے ہوگئی



