بدین،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم،ایک نوجوان جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)بدین حیدرآباد روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان موقع پر ہی جابحق اوردوسراشدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمی کو انڈس سول اسپتال بدین منتقل کردیا گیا۔

بدین حیدرآباد روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جابحق ہونے والے کی لاش اور شدید زخمی نوجوان کو ڈی ایچ کیو انڈس سول اسپتال بدین منتقل کر دیا گا جہاں پر زخمی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی پچیس سالہ پیار علی کاتیار اور 28 سالا دلدار ملاح کے نام سے شناخت ہوئی ہے جن کا تعلق بدین کی تحصیل ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں ستر موری سے ہے دونوں نوجوان بدین میں حیدرآباد روڈ پر واقعہ لاڑ شادی ہال پر دعوت میں آئے ہوئے تھے شادی کی دعوت سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کے شادی ھال کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے۔

مزید خبریں

Back to top button