سرگودھا: دو ڈمپروں میں خوفناک تصادم ،ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) چک نمبر 107 چونگی کے قریب دو تیز رفتار ڈمپروں کے درمیان ہونے والے المناک حادثے میں ایک بزرگ جاں بحق جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ چک نمبر 107 چونگی کے پاس دو ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں70سالہ شہادت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

  سجن مسیح (22 سال): شدید زخمی حالت شہزاد مسیح (30 سال): حادثے میں زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمیوں کو ضروری کارروائی اور علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنا شروع کر دیا ہے

مزید خبریں

Back to top button