بدین:گولارچی میں ٹریفک حادثات،2نوجوان زندگی کی بازی ہارگئے،5زخمی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)گولارچی میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2نوجوان زندگی کی بازی ہارگئے اور5افراد زخمی ہوگئے۔

بدین گولارچی روڈ پر فتح آباد چوک کے قریب نامعلوم ویگو گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 میں سے 2 افراد موہن میگھواڑ اور تلسی میگھواڑ موقع پر انتقال کرگئے جبکہ اشوک میگھواڑ شدید زخمی ہوگیا، موٹر سائیکل سوار بدین میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب سے واپس اپنے گاؤں مٹھن راہوکڑو ( امام واہ) آ رہے تھے ۔حادثے کے بعد نامعلوم ویگو گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی ۔ترائی پولیس پوسٹ کے انچارج فیاض احمد ہالو نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمی اور لاشوں کو انڈس ہسپتال بدین پہنچایا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

ٹریفک حادثے کا دوسرا واقعہ بھی رات گئے راہوکی کے قریب گوٹھ آلو کولہی کے قریب پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے میں 2موٹر سائیکل سوار گنو ولد رامچند اور لچھمن ولد گنو زخمی ہوگئے جبکہ کار سوار یونس راہموں اور نیاز میمن کو بھی معمولی زخم آئے ہیں،

مزید خبریں

Back to top button